والدین سے پیار ،انکی عزت نہ کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے‘ندیم عباس لونے والا

اتوار 13 مئی 2018 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) معروف گلوکار ندیم عباس لونے والا نے کہا ہے کہ مجھے اپنے والد اور والدہ سے بے پناہ پیارہے ،جو لوگ اپنے والدین سے پیار اور انکی عزت نہیں کرتے وہ دنیا میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میرے والد اور میں نے فوک گلوکاری کی بڑی خدمت کی ہے ،اپنے والد کے نقش و قدم پر چل کر کامیابی حاصل کی ہے جو میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

والد کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے اس وقت تک گاتا رہوں گا جب تک میرے پرستار مجھے پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں والد اور والدہ کے رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں ، یہ رشتہ دھوپ میں چھائوں کا احساس ہے۔بد قسمت ہے وہ اولاد جو والدین کی زندگی میں ان کی قدر اور عزت نہیں کرتی۔

متعلقہ عنوان :