رمضان کے بابرکت ماہ میں صاحب ثروت لوگ مستحقین کی ہر طرح سے مدد کریں ‘ مہک نور

اتوار 13 مئی 2018 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) نامور اداکار مہک نور نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ہے او ر ہمیں چاہیے کہ ہر قدم اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے اٹھایا جائے ،،رمضان المبارک کے روزوں سے ہمیں صبر کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مہینے میں خصوصی عبادات کے اہتمام کے ساتھ مستحق اور نادار لوگوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے۔اپنے لئے تو ہر کوئی جیتا ہے دوسروں کیلئے جینے کا مزہ ہی الگ ہے جس کا تصور ناقابل بیان ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں تمام روزے رکھتی ہوں اور خصوصی عبادات کے ساتھ جہاں تک ہو سکے مستحق لوگوں کی بھی مدد کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا ک صاحب ثروت لوگوں کو چاہیے کہ مستحقین کی ہر طرح سے مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :