شاہ رخ خان فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی کے لئے الابامہ پہنچ گئے

اتوار 13 مئی 2018 18:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی کے لئے امریکا کی جنوب مغربی ریاست الابامہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان امریکا کی جنوب مغربی ریاست الابامہ میں موجود ہیں، جہاں سپیس اینڈ راکٹ سنٹر کے قریب ہنٹس ول بوٹینیکل گارڈن اور ہندو کلچرل سنٹر میں پروڈکشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف نے بھی اداکار شاہ رخ خان کو جوائن کیا، فلم کے ہدایتکار آنند ایل رائے ہیں۔