کنگنا رناوٹ نے بالاخر عامر خان سے مدد مانگ لی

اتوار 13 مئی 2018 18:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ جو ماضی میں یہ کہ چکی ہیں کہ وہ بولی وڈ خانز یعنی سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کے ساتھ فلمیں کرنے کی خواہش نہیں رکھتیں۔کنگنا رناوٹ کے مطابق وہ بولی وڈ خانز کے ساتھ فلموں میں کام کرکے نمائشی اداکارہ نہیں بننا چاہتیں ۔

(جاری ہے)

شاید اسی وجہ سے ہی کنگنا رناوٹ نے ماضی میں سلمان خان کے ساتھ ’سلطان‘ میں بھی کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

لیکن اب اطلاعات ہیں کہ کنگنا رناوٹ نے اپنی فلم کی کامیابی اور نئی فلم بنانے کے لیے بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ سے مدد طلب کرلی۔دکن کیرونیکل نے ایک اور بھارتی نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں کنگنا رناوٹ نے اپنی آنے والی فلم ’منی کارنیکا‘ کے پروڈیوسر کمال جین کے ساتھ عامر خان سے ملاقات کی۔