سونم کپور کی شادی میں رشی کپور کا پارہ ہائی ہوگیا

اتوار مئی 18:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) بالی ووڈ اداکار رشی کپور سونم اور آنند کے استقبالیہ میں سلمان خان کی بھابھی اور بالی ووڈ اداکار سہیل خان کی اہلیہ پر برس پڑے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار رشی کپورفلمی دنیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور اپنے بے باک مؤقف کے باعث متعدد دفعہ تنازعات کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ اپنے منفی رویئے اور عدم برداشت کی وجہ سے کبھی صحافی سے تو کبھی مداح سے سیلفی بنانے پر جھگڑا بھی کر چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ رشی کپور جذباتی رویئے کی وجہ سے سونم اور آنند کے استقبالیہ میں سلمان خان کی بھابھی اور سہیل خان کی اہلیہ پر برس پڑے۔