سلمان خان کے ٹی وی شو’’ دس کا دم۔3 ‘‘ کا نیا پرومو جاری

اتوار 13 مئی 2018 18:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) بالی وڈ ادا کار سلمان خان کے معروف ریئیلٹی ٹی شو ’’دس کا دم۔ 3‘‘ کا نیا پرومو جاری کردیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار و میزبان سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ’’دس کا دم۔

(جاری ہے)

3‘‘ کا نیا پرومو شیئر کیا ہے جس میں وہ ایک لڑکے سے سوال کررہے ہیں کہ کتنے فیصد ہندوستانی شادیوں میں برائیاں نکالتے ہیں۔ شو میں اس بار نامور شخصیات کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اداکار سلمان خان فلم ’’ریس۔ 3‘‘ میں دکھائی دیں گے جس میں اداکار انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس اور دیگر شامل ہیں۔