پریس فائونڈیشن آزادکشمیر صحافیوں کی رکنیت سازی میرٹ اور تجربے کی بنیاد پر دینے کا عمل شروع کریں

چیئرمین پریس فائونڈیشن

اتوار 13 مئی 2018 18:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) پریس فائونڈیشن آزادکشمیر صحافیوں کی رکنیت سازی میرٹ اور تجربے کی بنیاد پر دینے کا عمل شروع کریں جبکہ سابقہ دور میں سرکاری ملازموں،چیف ایڈیٹرز اور ایسے صحافیوں کو ممبر شپ دی گئی ہے جنہوں نے صحافت کو خیرآباد کہہ گئے ہیں اور بعض کے پاس نہ تو کوئی اخبار ہے اور نہ ہی کوئی ٹی وی چینل جبکہ سوشل میڈیا پر گروپ بناکر اٴْن کو شو کرکے ممبر شپ حاصل کی گئی ہے ، چیئرمین پریس فائونڈیشن ، وائس چیئرمین پریس فائونڈیشن نوٹس لیتے ہوئے پریس فائونڈیشن کو صاف اورشفاف بنائیں۔

میڈیا واچ جموں و کشمیر انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پریس فائونڈیشن آزادکشمیر ایک گروپ کی فائونڈیشن بن چکی ہے جبکہ ورکر ز صحافیوں کو سازش کے تحت پریس فائونڈیشن سے دور رکھا جاتا ہے جبکہ چیف ایڈیٹرز اور غیر معروف صحافیوں کو رکنیت دے کر 20سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے صحافیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے وہاں پریس فائونڈیشن کے اندر ایسے لوگوں کو بھی رکنیت دی گئی ہے جن کا تعلق سرکاری ملازمت اور دیگر پیشوں سے ہے جن میں ذیادہ تر ممبر ز ٹھیکداریاں اور دیگر کاروبار کررہے ہیں جبکہ پریس فائونڈیشن خالصاً صحافیوں کی تنظیم ہے اور صحافیوں کے حقوق کیلئے استعمال کی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پریس فائونڈیشن اور وائس چیئرمین پریس فائونڈیشن صحافیوں کی رکنیت کیلئے قانون سازی کریں جس میں ورکرز صحافیوں کو اہمیت دی جائے جن کے پاس 20سال سے زائد کا تجربہ ہو اٴْن کو رکنیت دی جائے جبکہ گروپوں کا سلسلہ اور پسند نا پسند کی بنیاد ختم کرکے صحافیوں کو پریس فائونڈیشن کا ممبر بنایا جائے تاکہ نظر انداز ورکرز صحافی پریس فائونڈیشن کا حصہ بن سکیں۔