معتمرین کیلئے حالتہ عمار بری سرحدی چوکی کھولدی گئی

اتوار 13 مئی 2018 18:20

تبوک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) حالتہ عمار بری سرحدی چوکی پر قائم حاجی کیمپ کو معتمرین اور زائرین کے خیر مقدم کیلئے کھول دیا گیا۔ کیمپ میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

حالتہ عمار بری سرحدی چوکی سے متعدد عرب اور مسلم ممالک کے زائرین و معتمرین ارض مقدس پہنچتے ہیں۔ سیکریٹری گورنریٹ محمد الحقبانی نے بتایا کہ گورنر کی ہدایت پر معتمرین کو مطلوب تمام سہولتیں مہیا کردی گئی ہیں۔ یہاں دعو سینٹر بھی کھول دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :