جس ملک کیخلاف دشمنی میں خلیجی ممالک پیش پیش ہیں، اب بشار الاسد نے بھی اسی کیخلاف آواز بلند کردی

قطر دہشتگردی کا سرپرست ہے: شام ، شام میں جنگ کے ذمہ دار امریکہ، فرانس، برطانیہ، قطر اور ترکی ہیں،سب دہشتگردی کی سرپرستی کررہے ہیں، بشار الاسد

اتوار 13 مئی 2018 18:20

جس ملک کیخلاف دشمنی میں خلیجی ممالک پیش پیش ہیں، اب بشار الاسد نے بھی ..
دمام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) شامی صدر بشار الاسد نے قطری نظام پر دہشتگردی کی سرپرستی اور دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام لگا کر قطر ہی نہیں پوری دنیا کو چونکا دیا۔

(جاری ہے)

چونکنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ قطری حکام بشار الاسد کے ساتھ خفیہ اتحاد قائم کرنے کیلئے قربت کے کوشاں تھے۔ بشار الاسد نے یونانی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شام میں جنگ کے ذمہ دار امریکہ، فرانس، برطانیہ، قطر اور ترکی ہیں۔ یہ سب کے سب دہشتگردی کی سرپرستی کررہے ہیں۔ بشار الاسد نے قطر پر دہشتگردی کے حوالے سے کئی عالمی درجے کے الزامات بھی عائد کئے ۔