نصف سے زائد برطانوی عوام مہاجرین کے حامی،ہمدردانہ جذبات میں اضافہ

�یصد شہریوں کی رائے میں برطانیہ مہاجرین کی مدد کے لیے مناسب اقدامات نہیں کر رہا،تحقیقی جائزہ

اتوار 13 مئی 2018 18:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) برطانوی عوام میں مہاجرین کے ساتھ ہمدردانہ جذبات میں اضافہ ہو گیا ، نصف سے زائد برطانوی عوام کی رائے میں برطانوی حکومت کو مہاجرین کی مدد کے لیے مزید اقدامات کرنا چاہییں۔

(جاری ہے)

ایک تازہ تحقیقی جائزے کے مطابق اڑتیس فیصد برطانوی شہریوں کی رائے میں لندن حکومت مہاجرین کی مدد کے لیے مناسب اقدامات نہیں کر رہی جبکہ باون فیصد کے مطابق برطانوی حکومت کو اس ضمن میں مزید اقدامات کرنا چاہییں۔ یورپی یونین کے شماریاتی ادارے یورو اسٹیٹ کے مطابق سن 2017 میں اٹھائیس ممالک پر مشتمل اس بلاک نے نصف ملین سے زائد مہاجرین کو پناہ دی تھی، جن میں سے ساٹھ فیصد کو جرمنی میں پناہ ملی۔

متعلقہ عنوان :