خبردار اور محتاظ رہیں، سعودی عرب میں عوام کیلئے ہنگامی الرٹ جاری

سعودی عرب میں گرد وغبار، ریت کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم، الرٹ جاری سعودی محکمہ موسمیات کی موسمی تبدیلی کے دوران شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

اتوار 13 مئی 2018 18:20

خبردار اور محتاظ رہیں، سعودی عرب میں عوام کیلئے ہنگامی الرٹ جاری
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) سعودی عرب میں گرد وغبار اور ریت کے طوفان سے نظام زندگی شدیدمتاثر ، آئندہ 24گھنٹے کے دوران مملکت کے بعض علاقوں میں ریت کا شدید طوفان اور گرد آلود آندھی چلے گی، محکمہ موسمیات نے موسمی تبدیلی کے دوران شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا کہ مملکت کے جنوب کی سمت سے نچلی ہوائیں، گردو غبار اور ریتلے طوفان کی لہریں اٹھ رہی ہیں۔

اس کے نتیجے میں مطلع گرد آلود ہونے کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

گردو غبار اور ریتلے طوفان سے ملک کے شمالی علاقے بالخصوص الجوف، حائل، القصیم ، مدینہ منورہ، شمال مشرقی علاقے اور مکہ مکرمہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ملک کے شمالی علاقوں بالخصوص عسیر اور جازان کے پہاڑی علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواوں اور گردو غبار کا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں میں رہے گا۔ اس دوران شہریوں کو سفر کرنے اور تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔