Live Updates

نواز شریف دور جدید کے میر جعفر ہیں ،ریاستی ادارے تباہ کرنے پر اتر آئے ہیں‘ وزارت عظمیٰ کے دوران انہوں نے زبان کیوں نہ کھولی، چیئرمین پی ٹی آ ئی کا ٹویٹ

اتوار 13 مئی 2018 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف دور جدید کے میر جعفر ہیں وہ ریاستی ادارے تباہ کرنے پر اتر آئے ہیں‘ وزارت عظمیٰ کے دوران انہوں نے زبان کیوں نہ کھولی۔

(جاری ہے)

اتوار کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ نواز شریف کا اصل چہرہ آج پوری قوم کے سامنے ہے۔

نواز شریف نے کارروائی کیوں نہیں کی۔ کرپشن بچانے کے لئے نواز شریف ریاستی ادارے تباہ کرنے پر اتر آئے ہیں۔ نواز شریف پاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ پر اتر آئے ہیں۔ نواز شریف دور جدید کے میر جعفر ہیں۔ نواز شریف پاکستان کے خلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں نواز شریف قوم کو بتائیں کہ وزارت عظمیٰ کے کے دوران زبان کیوں نہیں کھولی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات