Live Updates

ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ، ٹی آئی میں شا مل ہو نے والوں کو سخت مخا لفت کا سا منا

قیادت پریشان، ریجن کی قیادت منتخب کر نے میں پی ٹی آئی کی 2اعلی شخصیات رکاوٹ بن گئیں، عمران خان تنا ئو کا شکار

اتوار 13 مئی 2018 18:20

ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ، ٹی آئی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے دوسری سیاسی پارٹیوں سے پی ٹی آئی میں شا مل ہو نے والوں کو سخت مخا لفت کا سا منا قیادت پریشان ریجن کی قیادت منتخب کر نے میں پی ٹی آئی کی 2اعلی شخصیات رکاوٹ بن گئیں تفصیل کے مطا بق الیکشن 2018کے لیے فیصل آباد ریجن میں قومی وصو با ئی اسمبلی کی ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ذرائع نے بتا یا کہ دوسری سیاسی پارٹیوں سے پی ٹی آئی میں شامل ہو نے والے ایم اینز اور ایم پی ایز کو ٹکٹ کے حصول کے لیے سخت مشکلات کا سا منا ہے ذرائع نے بتا یا کہ ریجن کی قیادت منتخن کر نے 2بڑے گروپ سا بق سیکڑی جنرل پی ٹی آئی جہا نگیر ترین اور دوسرا گروپ وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کے زیر اثر ہے د ونوں گرپوں میں ٹکٹوں کی تقسیم اور ریجن کی قیادت منتخب کرنے کے معمالے پر اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں جس کی وجہ سے عمران خان بھی شدید تنا ئو کا شکار نظر آتے ہیں فیصل آباد ریجن میں قائم اختلافات ختم کروا نے کے لیے اعلی قیادت متعدد بار سر جوڑ چکی ہے مگر با نی کارکن کسی بھی لوٹے کو قبول کر نے کے لیے تیار نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات