پاکستانی پاور لفٹر مریم نسیم نے آسٹریلیا میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی نژاد مریم نسیم نے 63 کلو گرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا

اتوار 13 مئی 2018 18:20

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان کی پاور لفٹر مریم نسیم نے آسٹریلیا میں کانسی کاتمغا جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی نژاد مریم نسیم نے ایک مرتبہ پھر سبز ہلالی پرچم بلند کردیا ہے اور پاور لفٹنگ کے مقابلوں میں 63کے جی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

مریم نسیم کا مختلف ممالک کی 7پاور لفٹرز کے ساتھ مقابلہ تھا جبکہ اس مقابلے میں سونے کا تمغہ میزبان ملک کی پاور لفٹر نے جیتا۔

کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد مریم نسیم کا کہنا تھا کہ کمر کی انجری کے باعث تکلیف میں تھی اور یقین نہیں تھا کہ مقابلے میں حصہ بھی لے پاں گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں ہونے والے ستاون کلو گرام کیٹگری مقابلے میں سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا تھا ۔