وسیم اکرم نے کرکٹرزکے سویٹرز سے سبزرنگ غائب ہونے پر سوال اٹھا دیا

اتوار مئی 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) سابق قائد وسیم اکرم نے قومی ٹیسٹ کرکٹرز کے سویٹرز سے سبز رنگ غائب ہونے پر سوال اٹھا دیا۔۔وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوچھا کہ سبز رنگ کہاں ہے، شائقین کرکٹ نے بھی اس پر حیرت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ روایتی طور پر پاکستانی کھلاڑی طویل فارمیٹ کے میچز میں گرین کیپس کے ساتھ جو سویٹرز پہنتے ہیں اس پر گلے کے ڈیزائن میں سبز رنگ بھی نمایاں نظر آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :