برازیلین فٹبالر نے طویل ترین کک کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

ایڈرسن سینتانا موریس نے گراونڈ میں پریکٹس کرتے ہوئے 75.3میٹر کک لگا کر ریکارڈ قائم کیا

اتوار مئی 18:20

مانچسٹر سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) فٹ بال دنیا کا سب سے زیادہ پسندیدہ کھیل ہے، یہی وجہ ہے کہ فٹبالرز سب کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں جو شائقین کو لطف اندوز کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے ہی مانچسٹر سٹی سے کھیلنے والے 24 سالہ برازیلین کھلاڑی ایڈرسن سینتانا موریس نے گراونڈ میں پریکٹس کرتے ہوئے اتنی طویل کِک لگائی کہ پچھلے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے۔ایڈرسن کی لگائی گئی کِک کے نتیجے میں فٹ بال 75 اعشاریہ 3 میٹر دور جا کر گری۔کِک کی رفتار اور فاصلے کے ریکارڈ کے مطابق یہ اب تک کی سب سے تیز رفتار اور طویل کِک ہے، جب کہ اس سے قبل طویل ترین کِک صرف 75 میٹر تھی۔موقع پر موجود گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے ایڈرسن کے اس ریکارڈ کی تصدیق کی۔

متعلقہ عنوان :