پاکستان میں جمہوریت کے تحفظ کے لئے میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے، مریم اورنگزیب

جعلی اور جھوٹی خبروں کے چیلنج سے حکومت اور میڈیا نبرد آزما ہیں،خبروں کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے،پاکستا ن میں مسلسل جمہوریت کے پہلے 10سال مکمل ہونے جارہے ہیں،پاکستان کو گزشتہ40سال سے دہشتگردی کا سامنا ہے،ہم نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں،جنوبی ایشیاء کو بڑھتی آبادی،ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے، مسائل پر قابو پانے کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے،معاشرے میں آگاہی مہم کیلئے میڈیا کا کردار کلیدی ہے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا الاقوامی کانفرنس آف نیوز ایجنسیز سے خطاب

اتوار مئی 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے تحفظ کے لئے میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے، ،جعلی اور جھوٹی خبروں کے چیلنج سے حکومت اور میڈیا نبرد آزما ہیں،خبروں کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے،پاکستا ن میں مسلسل جمہوریت کے پہلے 10سال مکمل ہونے جارہے ہیں،،پاکستان کو گزشتہ40سال سے دہشتگردی کا سامنا ہے،ہم نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں،جنوبی ایشیاء کو بڑھتی آبادی،ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے، مسائل پر قابو پانے کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے،معاشرے میں آگاہی مہم کیلئے میڈیا کا کردار کلیدی ہے۔

اتوار کو ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس آف نیوز ایجنسیز سے خطاب کر تے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا کی ترقی کی70سال منا رہے ہیں،میڈیا پہلے سے زیادہ آزاد اور متحرک ہے ، درپیش چیلنجز کے حوالے سے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستا ن میں مسلسل جمہوریت کے پہلے 10سال مکمل ہونے جارہے ہیں، جولائی میں انتخابات ہوں گے جس کے بعد جمہوریت کے دس سال مکمل ہوں جائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکٹرونک میڈیا نے ترقی کی ہیپاکستان میں سینکڑوں ٹی وی چینلز کام کر رہے ہیں،جعلی اور جھوٹی خبروں کے چیلنج سے حکومت اور میڈیا نبرد آزما ہیں،خبروں کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے،،مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ40سال سے دہشتگردی کا سامنا ہے،ہم نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں ، جنوبی ایشیاء کو بڑھتی آبادی،ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے، اس کانفرنس کے ذریعے قیمتی آراء سے فائدہ اٹھا سکیں گے،مسائل پر قابو پانے کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے،پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کو مختلف چیلنجز در پیش ہیں،،مریم اورنگزیب نے کہا کہ جمہوریت کے ارتقاء میں میڈیا کا کردار بھی اہم ہے ،معاشرے میں آگاہی مہم کیلئے میڈیا کا کردار کلیدی ہے،جنوبی ایشیاء کا میڈیا خطے کے امن کیلئے کردار ادا کرے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا چوتھے ستون کا کردار ادا کر رہا ہے،موجودہ دور میں سوشل میڈیا کو نظر اندازنہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اطلاعات تک رسائی کا ایکٹ پاس کر لیا گیا ہے ، پاکستان میں جمہوریت کے تحفظ کے لئے میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ اس موقع پر کانفرنس سے سیکرٹری اطلاعات ونشریات شفقت جلیل اور مینیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی سی مسعود ملک نے بھی خطاب کیا ۔