لورالائی ، سنگدل باپ اور بھائیوں نے پسند کی شادی کے مطالبے پرنوجوان کی آنکھیں نکال کر چھری سے کاٹ د یں

ایک آنکھ نکالنے پر دوسری آنکھ کے لئے بہت منت سماجت کی لیکن کوئی نہ مانا

اتوار مئی 18:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) لورالائی میں سنگدل باپ اور بھائیوں نے پسند کی شادی کے مطالبے پرنوجوان کی دنیا تاریک بنا دی رسیوں سے باندھ کر چمچ سے آنکھیں نکالنے کے بعد چھری سے کاٹ دی گئی ایک آنکھ نکالنے پر دوسری آنکھ کے لئے بہت منت سماجت کی لیکن کوئی نہ مانا۔تفصیلات کے مطا بق لورالائی کے علاقے ناصرآباد میں باپ اور 4بھائیوں نے نوجوان کی آنکھیں نکال لیں،نوجوان عبدالباقی پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا ۔

(جاری ہے)

واقعہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے زخمی نوجوان کے باپ اور 2بھائیوں کوگرفتارکرلیا۔ ایس ایچ او لورالائی مجیب الرحمن کا کہنا تھا ہے عبدالباقی کی دونوں آنکھیں ضائع ہوگئی ہیں ۔ عبدالباقی نے بتایا کہ باپ اور بھائیوں نے والدہ کو کمرے بند کرکے مجھے رسیوں سے باندھ کر چمچ سے میری آنکھیں نکالی اور بعد میں چھری سے کاٹ دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک آنکھ نکالنے کے بعد منتیں کی کہ دوسری آنکھ تو بخش دو لیکن انہیں کوئی رحم نہ آیا ۔ عبدالباقی نے بتایا کہ والد اور بھائیوں کو ان کے رشتے پر اعتراض تھا اور کہتے تھے کہ فون پر گپ شپ کرنے والی لڑکی سے رشتہ نہیں ہونے دیں گے اور ہمیں ایسا رشتہ قبول نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :