(ن) لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کو 20 مئی کو طلب کرلیا

شریف برادران نیسکول اور ڈسپنسری کا بجٹ استعمال کر کے اپنی رہائش گاہ کے لیے سڑک تعمیر کرائی‘نیب ذرائع

اتوار 13 مئی 2018 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کو 20 مئی کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو رائیونڈ میں جاتی امرا جانے والی سڑک کے کیس میں 20 مئی کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

نیب کا کہنا ہے کہشریف برادران نیسکول اور ڈسپنسری کا بجٹ استعمال کر کے اپنی رہائش گاہ کے لیے سڑک تعمیر کرائی جب کہ چیئرمین نیب نے معاملے کی براہ راست تحقیقات کا حکم دیا تھا، نواز شریف پر بھائی کے ساتھ مل کر ذاتی فائدے کے لئے سڑک بنانے کا الزام ہے اور ان کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت میں اضافہ ہوا اور اس اقدام سے ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنے پڑے نیب کا مزید کہنا ہے کہ رائیونڈ روڈ کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو نامزد کیا گیا ۔

سڑک کی تعمیر میں 12 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد رقم کی کرپشن کی گئی جب کہ 2016 تک کرپشن انکوائری التوا کا شکار رہی تاہم 2016 کے بعد دوبارہ انکوائری پر کام شروع کیا گیا۔ ڈی جی نیب لاہور نیرائیونڈ روڈ کیس کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے جس میں دو ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہیں۔