پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس (آج) ہوگا،تمام تیاریاں مکمل ‘متوقع طور پر تین ماہ کے اخراجات جاریہ کے بجٹ کی ضمنی گرانٹ کی شکل میں منظوری لی جائیگی‘ ذرائع

اتوار مئی 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) پنجاب کا اجلاس آج (سوموار ) سہ پہر تین بجے شروع ہوگا جس میں متوقع طور پر آئندہ مالی سال کے پہلے تین ماہ کے اخراجات جاریہ کے بجٹ کی ضمنی گرانٹ کی شکل میں منظوری لی جائے گی۔۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی صدارت میں ہوگا جس کے لئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے 31اکتوبر تک کے اخراجات جاریہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں،پنشن،یوٹیلٹی بلز ،قرضوں اور سود کی ادائیگی پر مشتمل ہوں گے اور اس کا حجم 175ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بجٹ دستاویز کی دو کتابیں ہوں گی جس میں ایک رواں مالی سال 2017-18کے ضمنی بجٹ اور دوسری کتاب رواں مالی سال کے نظر ثانی شدہ اعدادوشمار پر مشتمل ہو گی ۔