وفاقی شرعی عدالت سود کے خاتمے کیلئے دائر مقدمات کی (آج )سماعت کریگی

اتوار 13 مئی 2018 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) وفاقی شرعی عدالت آج( پیر )کے روز سے سود کے خاتمے کیلئے دائر مقدمات کی سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس شیخ نجم الحسن کی سربراہی میں جسٹس فدا محمد خان، جسٹس محمود مقبول باجوہ، جسٹس محمد فاروق شاہ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل 5رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

سماعت کے لئے وفاقی سیکرٹریز برائے قانون وانصاف، مذہبی امور، خزانہ ڈویژن، اٹارنی جنرل، صوبائی چیف سیکرٹریز سمیت تمام متعلقہ وفاقی وصوبائی حکام، عدالتی معاونین اور مقدمہ کے فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :