آل جموں کشمیر جے یو آئی کا اجلاس ‘مولانا قاضی محمود الحسن اشرف امیر ،مولانا عبد المالک ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری مقرر

اتوار 13 مئی 2018 18:20

ْمظفراباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) آل جموں کشمیر جے یو آئی کا اجلاس ۔مولانا قاضی محمود الحسن اشرف امیر ،مولانا عبد المالک ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری مقرر ۔مولانا قاری امین کو جے یو آئی راولپنڈی و اسلام آباد کا سرپرست اعلیٰ نامزد کر دیا گیا ۔جبکہ آل جموں کشمیر جمیعت طلبا ء اسلام کو فعال بنانے کے لیے مفتی محمد اختر کی سر براہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل۔

مولانا عبد الماجد عزیز مرکزی ناظم نامزد ،پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء وزیر تعلیم بردٹر افتخار گیلانی کی دار العلوم الاسلامیہ آمد،مبارک باد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ۔مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کی قیادت کی طرف سے مولانا قاضی محمود الحسن اور مولانا عبد المالک ایڈوکیٹ کا مبارکباد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل جموں کشمیر جے یوآئی کا غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں مولانا پیر فرید نقشبندی کی میزبانی میں منعقد ہوا ۔

اجلاس کی صدارت مولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے کی ۔اجلاس میں پونچھ ڈویژن سے مولانا عبد المالک صدیقی ایڈوکیٹ ،مولانا قاری محمد امین ،مولانا نصیر الدین ،مولانا خلیل الرحمن ،پیر پور ڈویژن سے مولانا گل محمد ،مولانا محمد صدیق ،مولانا قاری محمد غفور ،مظفراباد ڈویژن سے مولانا قاضی منظور الحسن ،مولانا قاری محمد ارشد ،مولانا محمد فیاض ،محمد رفاقت ،عبد المجید ،مہاجرین ومقیم پاکستان سے مولانا عبد الماجد ،مولانا قاری غلام رسول ،مولانا خلیل الرحمن ،مولانا محمد ارشد سمیت اراکین مجلس عمومی کی بھاری اکثریت نے شرکت کی ۔

اجلاس میں اتفاق رائے سے مولانا قاضی محمود الحسن اشرف کو امیر منتخب کیا گیا۔واضح رہے آل جموں کشمیر جے یو آئی ریاست کی قدیم ترین دینی ،تحریکی ،علمائے حق کی نمائندہ جماعت ہے جسے علامہ انور شاہ کاشمیر ی کی سرپرستی میں میر واعظ کشمیر مولانا محمد یوسف شاہ نے قائم کیا تھا جو 1957تک اس کے امیر رہے ۔بعد ازاں مفتی امیر عالم ،مولانا عبد اللہ کفلگڑی ،مولانا یوسف خان ،مولانا امیر الزمان ،مولانا طیب کشمیری ،مولانا مفتی بشیر احمد کشمیری ،مولانا مفتی رویس خان ایوبی جیسے اکابرین کی قیادت میں اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے کوشاں رہی ۔

اب اس ریاستی جماعت کے امیر مولاناقاضی محمود الحسن ،جنرل سیکرٹری مولانا عبد المالک ایڈوکیٹ کو مقرر کیا گیا ہے ۔مولانا قاضی محمود الحسن 1987 سے جماعت میں ڈویژنل اور مرکزی سطح پر امیر، نائب امیر ،نائب امیر جنرل سیکر ٹری ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور مرکزی ناظم کے مناسب پر فائض رہے ہیں ۔جبکہ اندرو ن اور بیرون ملک علمائے حق اور دینی مدارس کی ترجمانی بھی بطریق احسن انجام دیتے رہے ہیں ۔

مولانا کہ امیر منتخب ہونے پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے متعدد علمائے کرام نے مبارک باد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ نو منتخب امیر کی قیادت میں آزاد ریاست میں عقیدہ ختم نبوت ونامو س رسالت ،ناموس صحابہ و اہل بیت کے تحفظ ،ریاست کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اکبرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھر پور انداز میں کام کریں گے ۔اجلاس میں پاکستان میں مختلف دینی جماعتوں کے درمیان محاز آرائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشترکات کو رواج دینے اور اختلافات سے اجتناب کرنے کی اپیل کی گئی۔