مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی داعی اور وارث ہے ‘آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نظریات کی وارث ہے اقتدار آنی جانے چیز ہے ‘کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد کو قائم رکھیں

صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شفیلڈ وچیرمین میڈیا سیل مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ اعجاز کالا کی بات چیت

اتوار مئی 18:20

شفیلڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شفیلڈ وچیرمین میڈیا سیل مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ اعجاز کالا نے کہا کہ مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی داعی اور وارث ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نظریات کی وارث ہے اقتدار آنی جانے چیز ہے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد کو قائم رکھیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس بہت جلد اپنے مشن کی تکمیل کو پہنچنے والی ہے ۔

عوام آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پرچم تلے اگھٹے ہیں بھارتی مظالم سیاہ رات ختم ہونے والی ہے حریت رہنمائوں کی گرفتاریاں حق خودرادیت کو روک نہیں سکتیں کشمیری پاکستان کے ساتھ مکمل الحاق تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے مقبوضہ کشمیر میں ننھے پھولوں کو مسلنے والے نشان عبرت بنے گئے مودی مسلمانوں کا قاتل مقبوضہ وادی میں محاصروں کے دوران نوجوانوں کی شہادت رنگ لائیں گئیں کشمیر بنے گا پاکستان کی تکمیل ہمارے ایمان کا حصہ ہے بھارتی مظالم نے دنیا میں اپنا اصل چہرہ سامنے لا دیا آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس قائد محترم مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان ؒ کے مشن کی تکمیل کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کر رہی ہے انھوں نے کہاکہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شہیدا اور غازیوں کے مشن کی وارث ہے ریاست جموں وکشمیر کے عوام اس کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے موجود ہ حالات میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒاور علامہ محمدا قبال ؒ کے اقوال قوم کی رہنمائی کیلئے کافی ہیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ۔

(جاری ہے)

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نظریہ کی مالک سیاسی جماعت ہے ریاست جموں وکشمیر کے عوام صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں آنے والا وقت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا ہے ۔