آزادی کشمیر کا سورج طلوع ہو کر رہے گا ‘آزادی پسند رہنمائوں آزاد کشمیر کی سیاسی وسماجی تنظیمیں اور آزاد ریاست کا ہر شہری مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ بورڈ برطانیہ کے مرکزی چیئرمین راجہ طلعت جمیل کی بات چیت

اتوار 13 مئی 2018 18:20

بولٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بورڈ برطانیہ کے مرکزی چیرمین راجہ طلعت جمیلنے کہا کہ آزادی کشمیر کا سورج طلوع ہو کر رہے گا آزادی پسند رہنمائوں آزاد کشمیر کی سیاسی وسماجی تنظیمیں اور آزاد ریاست کا ہر شہری مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ‘بھارتی ظلم وتشدد اور انسانی حقوق کی پامالیاں کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتی بھارتی دہشت گرد فوج کی فائر نگ جوانوں کی شہادت اقوام متحدہ کا ضمیر جھنجوڑنے کیلئے کافی ہے 21ویں صدی میں میڈیا نے بھارتی جمہوری چہرے سے نقاب اتار دیا وادی کشمیر کو لہو لہان ،انسانی حقوق کے چار ٹر کا منہ بھی شر م سے جھک گیا مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں خون سے بھر چکی مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے مسلمان چیخ چیخ کر بھارتی درندگی کا رونا رو رہے ہیں مگر امن کے علمبرار خاموشی کا بٹ بن کر تماشا دیکھ رہے ہیںنوجوانوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گئی تحریک آزادی کشمیر کا سورج طلوع ہو کر رہے گا آزادی پسند رہنمائوں آزاد کشمیر کی سیاسی وسماجی تنظیمیں اور آزاد ریاست کا ہر شہری مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں 70سال سے زائد عرصہ سے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے