بھارت میں موجود انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموشی کا بٹ توڑ کر آواز بلند کریں ‘اپنے فرائض کو ادا کریں اقوام متحدہ کس بات کا انتظار کر رہا ہے ‘مقبوضہ کشمیر میں لگنے والی آگ پورے دنیا کو لپیٹ میں لے سکتی ہے

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ برطانیہ کے سنیئر نائب صدر راجہ فیاض خان کی بات چیت

اتوار مئی 18:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ برطانیہ کے سنیئر نائب صدر راجہ فیاض خان نے کہا کہ بھارت میں موجود انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموشی کا بٹ توڑ کر آواز بلند کریں اور اپنے فرائض کو ادا کریں اقوام متحدہ کس بات کا انتظار کر رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں لگنے والی آگ پورے دنیا کو لپیٹ میں لے سکتی ہے بھارت کشمیریوں کا ازلی دشمن ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گرد فوج نے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر دی ۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل جیسے بے جان اور مذہبی بنیادون پر امتیازی پالیسیوں پر عمل پیرا اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں7 لاکھ مسلح بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے لاکھوں معصوم بچے ، خواتین ، بزرگ اور نوجوانون کے تڑپتے لاشے نظر نہیں آرہے مسلمانوں پر اس قصائی صفت وزیراعظم کے مظالم اپنی جگہ اس کے شر سے بھارت کے ہندوں و دیگر اقوام بھی محفوظ نہیں ہیں۔ اگر عالمی برادری نے کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال پر توجہ نہ دی تو یہاں سے اٹھنے والے آگ کے شعلے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے ۔