اللہ تعالی کی خوشنودی کی خاطر انسانیت سے پیار ہی محبت ہی انسانیت کی معراج ہے ‘ انسانیت کی خدمت ہی افضل ترین عبادت ہے اور اللہ پاک کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے

کلکٹر امور منگلا ڈیم میرپور چوہدری محمد ایوب خان کی بات چیت

اتوار مئی 18:20

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) اللہ تعالی کی خوشنودی کی خاطر انسانیت سے پیار ہی محبت ہی انسانیت کی معراج ہے انسانیت کی خدمت ہی افضل ترین عبادت ہے اور اللہ پاک کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اس سے ایمان کو تقویت ملتی ہے مخلوق خدا کی خدمت ہی مومن کی نشانی ہے اسلام ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہونے کا درس دیتا ہے رفاعی کام کر کے دل کو سکون ملتا ہے اللہ تعالی ہر ایک مسلمان کو رفاعی کاموں میں حصہ لینے کی توفیق دے ان خیالات کا اظہار کلکٹر امور منگلا ڈیم میرپور چوہدری محمد ایوب خان نے جاتلاں میں چوہدری کرم الہی ویلیفر ٹرسٹ کی جانب سے نصب کیے گے واٹر کولر اور پبلک ٹائلٹ کے افتتاح کے موقع پر انجمن تاجراں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میری زندگی کا مقصد ہی انسانیت کی محبت اور پیار ہے ایسے رفاعی کام کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے اللہ کے دئیے ہوئے مال سے رفاعی کاموں میں خرچ کرنے سے کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوتا ہے جاتلاں بازار میں شاپنگ کیلے آنے والے خواتین و حضرات کو اہم مشکلات کا سامنا تھا جن کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹر کولر اور ٹاٹلٹ کا قیام عمل میں لایا ہے اس موقع پر انجمن تاجراں کے صدر حاجی محمد سرور، راجہ وسیم ، مرزا شبیر ، راجہ عامر بشیر، مرزا ندیم، انصر کریم، حاجی محمد بشیر ، ڈاکٹر محمد فیاض، چوہدری ظفر اقبال ظفری، حاجی شاہد اقبال، چوہدری محمد حفیظ، چوہدری سرفراز حسین، چوہدری طارق، چوہدری ذوالفقار علی بلوارہ، چوہدری اسلم،، و دیگر نے کلکٹر امور منگلا ڈیم میرپور و چیرمین و بانی چوہدری کرم الہی ویلئفر ٹرسٹ چھنی تھوتھال چوہدری محمد ایوب خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انھوں نے جاتلاں میں واٹر کولر لگوا کر ایک احسن رول ادا کیا ہے ایسے رفاعی کام وہی لوگ کرتے ہیں جن کے اندر انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہوتا ہے

متعلقہ عنوان :