اٹھمقام‘ نہر کا پل ٹوٹنے سے 26 سیاح ڈوب کر جاں بحق

لاشیں نکالنے کیلئے ریسکیو جاری، ضلعی انتظامیہ غائب‘ کسی کو زندہ نہ بچایا جا سکا ڈوبنے والوں کو تعلق لاہور فیصل آباد صوبہ پنجاب سے ہے‘ پورے ضلع کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ صدر آزاد کشمیر ‘ وزیر اعظم فاروق حیدر ‘ وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کا اظہار افسوس

اتوار 13 مئی 2018 18:20

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) نہر کا پل ٹوٹنے سے 26 سیاح ڈوب کر جاں بحق ریسکیو جاری، ضلعی انتظامیہ غائب۔ کسی کو زندہ نہ بچایا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانس کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی علاقہ وادی نیلم میں کنڈل شاہی کے قریب نالہ جاگراں پر بنے معلق پل پر لاہور پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیاح سیلفیاں بنا رہے تھے کہ پل ٹوٹ کر نالہ جاگراں میں جا گرا ہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق 30 کے قریب سیاح پل پر کھڑے تھے کہ پل کے ٹوٹنے کی وجہ سے تمام سیا نہر میں جا گرے ہیں۔ پانی کے تیز بہائو کی وجہ سے تمام افراد بہہ گئے ہیں۔ ضلع آٹھمقام کی پولیس موقع پر فوری پہنچ گئی ہے اور نعشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے سیاحوں کو بچانے کی بھرپور کوششیں کی لیکن پانی کے تیز بہائو کی وجہ سے کامیابی نہیں ہو سکی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ریسیکیو جاری ہے۔ کسی بھی سیاح کو زندہ نہیں بچایا جا سکا ہے۔ پانچ ڈیڈ باڈیز نکالی جا چکی ہیں پولیس نے مطابق ڈوبنے والوں کے نام ایڈرس تلاش کئے جا رہے ہیں۔ دوبنے والوں کو تعلق لاہور فیصل آباد صوبہ پنجاب پاکستان سے تعلق ہے۔ پورے ضلع میں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ھادثہ اتوار کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا ہے ۔

طلباء کا تعلق ڈینٹل انسٹیوٹ آف ٹیکنکل کالج فیصل آباد سے تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق 30 کے قریب سیاح پل پر کھڑے تھے۔ جن میں چار سیاحوں کو زخمی حالت میں نکالکر طبی امداد کے لئے ایم ڈی ایس چمبر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اتوار کے دن چھٹی ہونے کی وجہ سے ضلعی آفیسران موقع پر موجود نہیں تھے۔ جبکہ جو موجود تھے وہ بھی قائم مقام صدر کے پرٹول میں مصروف رہے ہیں۔

پولیس بھی دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد موقع پر پہنچی ہے ۔ جاںبحق ہونے والون کے نام ایڈرس کی تلاش کے لئے انتظامیہ نے مقامی گیسٹ ہائوسز ست ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ 25 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ حکومتی اور انتظامی غفلت پر عوام نے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید نے مقامی لوگوں کے ہمراہ نعشوں کی تلاش کے لئے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں متعدد مرتبہ اس جگہ حادثات ہوئے ہیں لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے احتجاج کرنے والوں نے بتایا کہ حکومت نے دو نمبر وار کام چور لوگوں کو عہدوں پر بیٹھا رکھا ہے جنھوں نے پورے نظام کا بیڑا غرق کر کے رکھا ہوا ہے۔ دریں اثنا پاک فوج بھی ریسکیو کے لئے موقع پر پہنچی ہے۔