سرکاری سکولوں کی 72طالبات گرل گائیڈ تحریک کا حصہ بن گئیں

اتوار 13 مئی 2018 18:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) سرکاری سکولوں کی 72طالبات گرل گائیڈ تحریک کا حصہ بن گئیں،گرلز ہائی سکول طارق آباد اور نلوچھی میں انرولمنٹ کی الگ الگ تقریبات کا انعقاد ،سٹیٹ کمشنر حاجرہ خاتون نے بیجز لگا کر طالبات کو گرل گائیڈ تحریک میں باقاعدہ طور پر شامل کیا ،اس موقع پر منعقدہ تقریبات میں ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم ظہور ناز،ڈی ای او فوزیہ خان ،سٹیٹ ٹرینر ناہید اختر ،عالیہ خان سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ،انرولمنٹ کی تقریبات میں معلمات اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،مہمان خصوصی نے صدر معلمات شفقت پنڈت اور شمیم مظفر کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور گرل گائیڈ تحریک کا حصہ بننے والی طالبات کو مبارک باد پیش کی ،مقررین نے ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرل گائیڈز ایسوسی ایشن ایک عالمگیر تحریک ہے جو طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی فکری راہنمائی کے لیے بھی کوشاں ہے ،آزادکشمیر کے تمام تعلیمی ادارہ جات میں یہ تحریک پھل پھول رہی ہے ،انھوں نے کہا کہ تحریک کا حصہ بننے والی نئی طالبات خوش قسمت ہیں جنھوں نے مستقبل میں معاشرے میں بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے ،یہ طالبات معاشرے کے لیے رول ماڈل ثابت ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :