بھارت کو کشمیریوں پر تشدد ظلم وجبر کا حساب دینا ہو گا ،کشمیری آزادی کے سوا کوئی دوسرا فیصلہ قبول نہیں کرتے،بھارت خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے جو کہ پوری دنیا کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے

مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر کی بات چیت

اتوار مئی 18:20

ْ مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں پر تشدد ظلم وجبر کا حساب دینا ہو گا ،کشمیری آزادی کے سوا کوئی دوسرا فیصلہ قبول نہیں کرتے،،بھارت خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے جو کہ پوری دنیا کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے، دنیا میں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی برادری کی مکمل خاموشی لمہ فکریہ ہے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جلد انڈیا کوذلیل و رسوا ہو کر کشمیر سے نکلنا پڑے گا،کشمیری ہاتھوں میں پتھر اٹھا کر بھارتی فوج سے لڑ رہے ہیںبھارت فوجی طاقت کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں قبرستان جیسی خاموشی چاہتا ہے ، مگر کشمیری گردنیں کٹوا رہے ہیں سر نہیں جھکا رہے ہیں ، کشمیرکاپرامن حل اقوام متحد ہ کی قرار دادوں میں مضمر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا آئے روز نہتے کشمیریوں کی پیلٹ گن کے ذریعے آنکھوں کی بینائی سے محروم کیا جارہا ہے جبکہ طاقت کا اندھا دھند استعمال بھی وادی میں جاری ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میںقابض بھارتی افواج کا نشانہ کشمیری نوجوان ہیں ،،مقبوضہ وادی میں کشمیری مائوں ، بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری کی جاتی ہے۔ آئے روز کشمیریوں کو شہید کیاجارہا ہے،،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبرداربھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی تمام پامالیوں اور کشمیری عوام کا قتل عام فوری بند کروائے۔