الشفاء فیملی کلینک اینڈاسلام آباد ڈائیگنوسٹک اینڈریسرچ سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

اتوار 13 مئی 2018 18:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) الشفاء فیملی کلینک اینڈاسلام آباد ڈائیگنوسٹک اینڈریسرچ سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا،بزرگ عالم دین مولانا قاری عبدالمالک توحید نے ممبرکشمیرکونسل پرویز اختراعوان،سابق وزیرمحمد حنیف اعوان اورڈاکٹر بشیرالرحمن کنٹھ کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر دعا کروائی۔اس موقع پر اے ایف سی آر سی کے چیئرمین ڈاکٹرمحمد ارشاداعوان،چیئرمین ملی رابطہ کونسل آزادحکومت مولانا عبدالماجد،اثار ابوتراب نظامی،ڈاکٹر مقبول اعوان،ڈاکٹر احمد نظامی،ڈاکٹر احمد سلیمان،ڈاکٹرجنید ارشاد اعوان،منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد رضوان ارشاد،شیخ عبدالرائوف،یاسر اعوان،پروفیسر سردارظفر،ڈاکٹر محمد نوید خان،قاری محمود احمد فاروقی،تصور قریشی،مظہرشاہ اورشہر بھر کی تاجرقیادت وسیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا قاری عبدالمالک توحیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلال کاروبارباعث برکت اور بخشش ہے،الشفاء کلینک کے چیئرمین ارشاد اعوان پہلے بھی مخلوق خدا کی خدمت میں پیش پیش رہے اورلمبے عرصے سے مظفرآباد میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرتے رہے ،کلینک کی توسیع اورسنٹر کے قیام کے بعد مزید بہتری آئے گی،اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھ سے تمام مریضوں کو شفاء عطا فرمائے۔

ممبرکشمیر کونسل اختر پرویز اعوان اورسابق وزیرحکومت محمد حنیف اعوان نے کہا کہ الشفاء فیملی کلینک کا آغاز خوش آئند ہے،غریب اورنادار لوگ اسپتالوں میں دھکے کھاتے ہیں ان کیلئے نہایت اوربہتر سہولیات اورسستا ترین علاج میسر آئے گا،جس پر ادارہ کے چیئرمین ایم ڈی اور دیگر ڈاکٹر مبارکباد کے مستحق ہیں جامعہ کشمیر کے شعبہ صحت اورسرجری کے انچارج آزادکشمیر کے مایہ ناز سرجن ڈاکٹر بشیر الرحمن کنٹھ نے کہا کہ دارالحکومت میں اس سنٹر کی ضرورت تھی اس کی مکمل سرپرستی اور تعاون کریں گے،سنٹر کے قیام سے دوردراز کے مریضوں اور اندرون شہر کے لوگوں کیلئے بہت بڑی سہولت میسر آئے گی۔

متعلقہ عنوان :