ریڈ کریسنٹ کا دارنہ بگنہ میں فری میڈیکل کیمپ، 30 بیڈز پر مشتمل ہسپتال قائم کرنے کا اعلان

میڈیکل کیمپ میں6 ماہر ڈاکٹرز نے 370 بچوں، 407 خواتین اور 133مرد حضرات کا مفت طبعی معائنہ کیا، لاکھوںروپے کی مفت ادویات تقسیم

اتوار 13 مئی 2018 18:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر کے زیر اہتمام حلقہ کھاوڑہ کی یونین کونسل ڈنہ کے علاقہ دارنہ بگنہ میںمقامی تنظیم کمیونٹی ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 912مریضوںکا طبی معائنہ، مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ ریڈ کریسنٹ کا 30بیڈ پر مشتمل ماڈل ہسپتال قائم کرنے سمیت مطلوبہ سٹاف تعینات کرنے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق فری میڈیکل کیمپ میں6 ماہر ڈاکٹرز، 5 ہیلتھ ٹیکنیشنز،3 ڈسپنسرز، 4 ایل ایچ ویز اور 6 سٹاف ممبرز پر مشتمل ؂ ٹیم نے 370 بچوں، 407 خواتین اور 133مرد حضرات کا مفت طبعی معائنہ کیا اور لاکھوں روپے کی مفت ادویات تقسیم کی گئیں، کمیونٹی ہیلتھ آرگنائزیشن دارنہ بگنہ کے صدر راجہ مخدوم خان، سرپرست اعلی راجہ بابر خان،جنرل سیکٹری راجہ شمیم اختر شمیم، سیکٹری مالیات حاجی عبدالریاض اعوان ، محمود قریشی و دیگر تنظیمی عہدیداران ، گورنمنٹ ہائی سکول بگنہ کے اسکائوٹس طلبہ نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے لیے خصوصی انتظامات کیے اور شرکاء کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر کے چیئرمین سردار محمود خان نے کہا کہ دارنہ بگنہ میں بہت جلد 30 بیڈز پر مشتمل ماڈل ہسپتال قائم کیا جائے گا جس کے لئے فنڈز کی منظوری مل چکی ہے، مقامی کمیونٹی اراضی کا انتظام کرنے میں تعاون کرے، ہسپتال سے علاقہ کے عوام کی بڑی تعداد علاج معالجہ کی سہولیات سے مستفید ہو گی جس سے شرح اموات میں کمی واقع ہو گی،دارنہ بگنہ کی طرح آزادکشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا، انہوں نے پاکستان ریڈ کریسنٹ ہیڈ آفس کے شعبہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ویلفیئر کا خصوصی طور پر شکریہ اد ا کیا جس کے تعاون سے ماڈل ہسپتال کیلئے گرانٹ کی منظوری میں مدد ملی، میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا چیک اپ کرنے والے ڈاکٹرز میں ڈاکٹر نعمان کریم قریشی، ڈاکٹر مریم، ڈاکٹر منظور علی خان، ڈاکٹر سائمہ، ڈاکٹر مدثراورڈاکٹر رضوان شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :