آزاد جموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے ڈپٹی سیکرٹری چوہدری محمد تاج کا تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام جاری امتحان انٹر میڈیٹ پارٹ سکینڈ کے دوران میرپور شہر کے مختلف امتحانی سنٹروں کا اچانک معائنہ

اتوار مئی 18:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) آزاد جموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے ڈپٹی سیکرٹری چوہدری محمد تاج نے تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام جاری امتحان انٹر میڈیٹ پارٹ سکینڈ کے دوران میرپور شہر کے مختلف امتحانی سنٹروں کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران انہوں نے بوائز و گرلز ڈگری کالج ،تھوتھال کالج ،سکول نمبر2 ،پاک کشمیر کالج ،،پنجاب کالج ،کریسنٹ کالج ،زینت کالج سمیت دیگر امتحانی سنٹروں کا معائنہ کیا ،معائنہ کے دوران انہوں نے امتحانی عملہ اور امتحانی سنٹروں میں بورڈ کی ہدایات کے مطابق جملہ انتظام وانصرام پر اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے امتحانی عملہ کو ہدایات دیں کہ وہ امتحانی سنٹروں میں امتحانی سسٹم کو صاف شفاف بناتے ہوئے بورڈ کے قواعد وضوابط پرسو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں امتحانی عملہ کوبوٹی مافیاکے خلاف ننگی تلوار ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

صاف شفاف اور غیرجانبدارانہ امتحانی نظام کو ہر صورت نافذ کیا جائے اگر کسی سنٹر میں کوئی اندرونی و بیرونی طور پر امتحانی نظام میں مداخلت کی کوشش کرے تو اس کی فوری اطلاع بورڈ حکام کو دی جائے ایسے قانون شکن افراد کے خلاف بورڈ سخت ترین کارروائی کرئیگا اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مجسٹریٹ صاحبان اور پولیس کی بھی امتحانی سنٹروں میں خدمات حاصل کی ہوئی ہیںجو موقع پر کارروائی کرتے ہیں ،تعلیمی بورڈ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے میرٹ کی بالادستی کے ویژن اور چیئرپرسن تعلیمی بورڈ کی ہدایات پر آزاد کشمیر بھر کے امتحانی سنٹروں میں سخت ترین اقدامات کررکھے ہیں اس کے باوجود بھی اگر کسی سنٹر میں کوئی خلاف وزری کی اطلاع ہوتو اس کی بورڈ کو اطلاع کی جائے ،بورڈامتحانی سسٹم میں مداخلت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دے گا اس سلسلہ میں کسی سے کوئی رورعایت نہیں برتی جائے گی۔

چیئرپرسن ،سیکرٹری بورڈاور کنڑولر امتحانات سمیت بورڈ کے عملہ بغیر اطلاع کے بھی امتحانی سنٹروں کااچانک معائنہ کرتا ہے تاکہ کسی بھی سنٹر میں اگر کوئی کمی کوتاہی ہوتو اس کو فوری سدباب کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :