ڈویژنل ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام بلڈسکرینگ وبلڈ ٹرانسفیوژن کے سلسلہ میں تربیتی ورکشاب کا انعقاد

اتوار مئی 18:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) ڈویژنل ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام بلڈسکرینگ وبلڈ ٹرانسفیوژن کے سلسلہ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاب کشمیر کارڈیالوجی سنٹر میں منعقد ہوئی جس کا اہتمام ہسپتال کے شعبہ پتھالوجی نے کیا تھاورکشاپ میں سرکاری اور پرائیویٹ لیب کے اسٹنٹ وٹیکنیشن ،آکسن کالج آف میڈیسن ،محی الدین میڈیکل کالج ،محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج ،کالج آف نرسنگ کے طلبا وطالبات نے شرکت کی ،ورکشاپ میںبلڈ سکریننگ اور بلڈٹرانسفیوژن کے سلسلہ میں خون کے ٹیسٹ ،انتقال خون کے نہایت ہی احساس معاملہ میںحفاظتی تدابیر اور ذمہ داریوں کے سلسلہ میں کئی عملی مشقیں کروائی گئیں۔

ورکشاپ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹراصغرعلی چوہدری ،ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرفاروق احمدنور، Haematologistڈاکٹرزاہدہ قاسم،،ڈاکٹر ندیم خان ،،ڈاکٹر آمنہ شوکت ،الشفاء بلڈ بنک کے ذاکر حسین کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سابق سیکرٹری اطلاعات شوکت مجید ملک ،ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر عظیم رتیال ،ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر ندیم فضلداد،،ڈاکٹر شہزاد شیخ ،،ڈاکٹر ریاست علی ،،ڈاکٹر محمد صادق،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک ،ایڈمن آفیسر سید رجب شاہ ،ڈپٹی نرسنگ سپرٹینڈنٹ نرسنگ جمیلہ رجب، سکول آف نرسنگ کی اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ خون کے عطیات جہاں زندگیاں بچاتے ہیں وہاں انتقال خون کے سلسلہ میں خون کی سیکرینگ اور ٹراسفیوژن کے دوران معمولی سی غفلت اور لاپروائی سے بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے ۔خون کی سیکرینگ اور ٹراسفیوژن کے دوران نہایت ہی محتاط اور ذمہ داری کے ساتھ ساتھ تمام جدید طبی قواعد کو اپنائے جائے تاکہ جو خون کسی سے عطیہ لیکر دوسرے کی جان بچانے کے لئے لگایا جائے وہ واقعی اس قابل ہو کہ اس کی ہرطرح سے میڈیکل کے تمام اصولوں کے مطابق پڑتال ہوچکی ہو تب جا کر وہ خون مریض کی جان بچائے گا۔

مقررین نے خون کے عطیات اور خون کو محفوط رکھنے اور اس کے انسانی جسم میں انتقال کے بارے میں سیرحاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طب کا شعبہ دکھی انسانیت کا شعبہ ہے اس حوالے سے بلڈ بینک اور بلڈ لیباٹریز کا بڑا اہم رول ہے لیبارٹروں میں خون کے ٹیسٹوں سمیت خون کی سیکرینگ اوربلڈ ٹرانسفوژن کا معاملہ نیایت ہی احساس ہے اس شعبہ کے ملازمین کی صحت کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں ہیں ۔

Haematologist ڈاکٹر زاہدہ قاسم نے ورکشاپ میں بلڈ کے حصول ،انتقال ،بلڈ کومحفوظ بنانے اور اس کے استعمال اورصحت مند لوگوںسے خون کے عطیات وصول کرنے اور لیب اسسٹنٹ اور ٹیکنیشن کے لئے عملی لیکچر دیئے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال کی لیبارٹری اور بلڈ بینک آزاد کشمیر میںمنفرد مقام ہے جس کو مذید بہتر بنایا جارہاہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کا بلڈ بینک ماہانہ طور پر تھلیسیما کے مریضوں کو خون کے عطیات فراہم کررہاہے ۔