نواز شریف کا بیان افسوسناک اور خطرناک ہے،قمر زمان کائرہ

نواز شریف فوج اور عدلیہ کے خلاف اپنا مقدمہ بنائے بیٹھے ہیں، کہہ رہے ہیں کہ میں نے عوام کی رائے سے فوج کو شکست دینی ہے، اور میرا مقابلہ فوج کو شکست دینی ہے، اور میرا مقابلہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں سے نہیں بلکہ فوج سے ہے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا ردعمل

اتوار مئی 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف کا بیان افسوسناک اور خطرناک ہے،،نواز شریف فوج اور عدلیہ کے خلاف اپنا مقدمہ بنائے بیٹھے ہیں، نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ میں نے عوام کی رائے سے فوج کو شکست دینی ہے، اور میرا مقابلہ فوج کو شکست دینی ہے، اور میرا مقابلہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں سے نہیں بلکہ فوج سے ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف کا بیان افسوسناک اور خطرناک ہے، پاکستان کے دشمن ممالک پاکستان کو گرداب میں پھسانے کے چکر میں ہیں، اگر سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کا سربراہ اس قسم کا بیان دئے رہا ہے تو اس میں کسی قسم کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے، ہندوستان کے میڈیا نے گذشتہ روز (ہفتہ) سے اس خبر کو اٹھایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف فوج اور عدلیہ کے خلاف اپنا مقدمہ بنائے بیٹھے ہیں، نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ میں نے عوام کی رائے سے فوج کو شکست دینی ہے، اور میرا مقابلہ فوج کو شکست دینی ہے، اور میرا مقابلہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں سے نہیں بلکہ فوج سے ہے، پاکستان کے عوام اس بات پر ناپسدیدگی کا اظہار کریں گے۔