Live Updates

نواز شریف مکمل طور پر ہندوستان کے ساتھ مل کر کھیل رہے ہیں، فواد چوہدری

نواز شریف کا بیانیہ ہندوستان کا بیانیہ ہے ، وزیراعظم ہندوستان کے اس بیانیہ کو توڑنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں رکھیں گے،سابق وزیراعظم محمد نوا زشریف کے بیان پر ردعمل

اتوار 13 مئی 2018 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف مکمل طور پر ہندوستان کے ساتھ مل کر کھیل رہے ہیں، نواز شریف کا بیانیہ ہندوستان کا بیانیہ ہے ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہندوستان کے اس بیانیہ کو توڑنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں رکھیں گے۔اتوار کو سابق وزیراعظم محمد نوا زشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا بیان ریاست کے خلاف ہے اداروں کے خلاف نہیں ہے، ہندوستان یہ چاہ رہے کہ پاکستان کو اور پاکستانی فوج کو بدنام کیا جائے، نواز شریف مکمل طور پر ہندوستان کے ساتھ مل کر کھیل رہے ہیں، ہندوستان پاکستان کوایک دہشتگردی سپانسر کرنے والا ملک ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کی حکومت ہندوستان کے اس بیانیے پر کیا ردعمل دیتی ہے، حکومت نواز شریف کی ہی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہندوستان کے اس بیانیہ کو توڑنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ہندوستان کا بیانیہ ہے ، حکومت کیلئے عالمی سطح پر برے چیلنجز کھڑے ہوگئے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ اب ان چیلنجز سے کس طرح نبردآزما ہونا ،اداروے اب کس طرح اس صورتحال پر ایکشن لیتے ہیں یہ اب دیکھنا پڑے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات