آرمی چیف کا وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے واقعہ پر اظہار افسوس

پاک فوج کو سول انتظامیہ کی ہرممکن مدد کی ہدایت ، پاک فوج کا متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری ، ڈاکٹروں اور جوانوں پر مشتمل ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں ،آئی ایس پی آر

اتوار 13 مئی 2018 18:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی ہے، پاک فوج کا متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے، ڈاکٹروں اور جوانوں پر مشتمل ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اور پاک فوج کو سول انتظامیہ کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔

پاک فوج کا متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہے، ڈاکٹروں اور جوانوں پر مشتمل ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں ، حادثے میں اب تک 4افراد جاں بحق جبکہ 11زخمی ہوگئے ہیں، زخمیون کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے مظفرآباد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، آرمی چیف نے امدادی ٹیمیں بھجوانے کا حکم دیا تھا۔