ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، جو لوگ گئے وہ ہمارے تھے ہی نہیں، لوگ دوسری جماعتوں میں گئے نہیں بلکہ ان کو لے جایا جارہا ہے

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اجلاس میں گفتگو

اتوار 13 مئی 2018 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، جو لوگ گئے وہ ہمارے تھے ہی نہیں، لوگ دوسری جماعتوں میں گئے نہیں بلکہ ان کو لے جایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امراء میں اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، حمزہ شہباز، سعدرفیق ، وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری اور سینٹر پرویز رشید نے شرکت کی، اجلاس مین جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی، نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، جو لوگ چلے گئے وہ ہمارے تھی ہی نہیں، لوگ دوسری جماعتوں میں نہیں گئے بلکہ ان کو لے جایا جارہا ہے۔