نواز شریف نے وہی موقف دیا جو پاکستان کی ریاست اور ریاستی اداروں کا ہے، طلال چوہدری

ہماری فوج کے سربرہ کچھ عرصہ قبل جرمنی میں یہ کہہ چکے کہ ہم وہ کاٹ رہیے جو ہم نے بویا تھا، ممبئی حملوں کا واقعہ نواز شریف کے دورحکومت میں نہیں ہوا، کیا تمام ادارے ، اداروں کے سربراہ اور مقدمہ بنانے والے غدار ہیں، ہم غدار اور نااہل اس کو کہہ رہے ہیں جس نے پاکستان کو ایٹمی پاکستان بنایا اور سی پیک بنایا وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار مئی 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وہی موقف دیا جو پاکستان کی ریاست اور ریاستی اداروں کا موقف ہے، ہماری فوج کے سربرہ کچھ عرصہ قبل جرمنی میں یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم وہ کاٹ رہیے جو ہم نے بویا تھا، ممبئی حملوں کا واقعہ نواز شریف کے دورحکومت میں نہیں ہوا، کیا تمام ادارے ، اداروں کے سربراہ اور مقدمہ بنانے والے غدار ہیں، ہم غدار اور نااہل اس کو کہہ رہے ہیں جس نے پاکستان کو ایٹمی پاکستان بنایا اور سی پیک بنایا ۔

اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے ٹوئیٹ پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے وہی موقف دیا ہے جو پاکستان کی ریاست اور پاکستان کے ریاستی اداروں کو موقف ہے۔

(جاری ہے)

یہ یہی بات پاکستان کی سیکورٹی کے سابق سربراہ کہہ چکے ہیں اور یہی بات پاکستان کی اینٹیلیجنس سابق سربراہ بھی کہہ چکے ہیں ہماری فوج کے سربراہ کچھ عرصہ قبل جرمنی میں یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم وہ کاٹ رہیے ہیں جو ہم نے بویا تھا، یہ ساری باتیں ریاست کے ادارے کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کا معاملہ نواز شریف کے دورحکومت میں نہیں ہوا، اس واقعہ کا مقدمہ بھی پچھلے ادوار میں درج ہوا، کیا تمام ادارے ان کے سربراہ اور مقدمہ بنانے والے غدار ہیں، ہم غدار اس کو کہہ رہے ہیں جس نے پاکستان کو ایٹمی پاکستان بنایا، اور ہم نااہل اس کو کہہ رہے ہیں جس نے سی پیک بنایا۔ نواز شریف مقبول ہیں اور 2018کا الیکشن جتنے جارہے ہیں ، نواز شریف کو روکنے کیلئے تھرڈ گریڈ الزامات لگائے جارہے ہیں، قوم جانتی ہے، ہم نہ وضاحت دیں گے اور نہ ہی ہمیں کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے۔