پشاورپولیس نے سابق آرمی آفیسر کے گھرکو لوٹنے والے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا

اتوار 13 مئی 2018 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) پشاورپولیس نے سابق آرمی آفیسر کے گھرکو لوٹنے والے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کرکے قبضے سے مسروقہ زیوارات برآمد کرلئے ہیں۔ایس ایس پی آپریشن پشاور جاوید اقبال کاکہنا تھا کہ دو اپریل کو ڈکیت گروہ نے ناصر باغ روڈ پر عسکری کالونی میں چار گھروں کو نشانہ بنایا ۔تفتیش کے دوران واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کالونی کے قریب کھڑی پائی گئی۔

(جاری ہے)

مزید تفتیش پر پنجاب سے چار ملزمان گرفتار ہوئے جن میں جنید یار،فضل الرحمان ،محمد اسد اور ہارون الرشید شامل ہیں جو پنجاب میں بھی سرگرم تھے اور ان کے خلاف ڈکیتی کے ساٹھ سے زیادہ مقدمات درج ہیں ۔پولیس نے گروہ کے قبضہ سے مسروقہ 25 تولے زیورات سمیت واردات میں استعمال ہونے والی کلاشکوف ،2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ایس ایس پہ کا کہنا تھا کہ ملزمان ہمیشہ بڑے گھروں کو ٹارگٹ کرتے تھے جبکہ پشاور میں یہ پہلی واردات تھی۔