کامیاب جلسے نے ثابت کردیاکراچی بلاول بھٹوزرداری کے چاہنے والوں کا شہرہے،یوسف ناز

کراچی بلاول بھٹوزرداری کا قلعہ ثابت ہوگا،جیالوںنے بتادیاہے کہ کراچی کل بھی بھٹوکا تھاآج بھی کراچی بھٹوکاہے،عاطف نورانی آئندہ الیکشن پی پی پی مخالفین کیلئے آپریشن کلین اپ ثابت ہوگا،بلاول بھٹوزرداری اگلے وزیراعظم پاکستان ہوں گے، باغ جناح میں گفتگو

اتوار مئی 18:30

․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) کامیاب جلسہء عام نے ثابت کردیاکراچی بلاول بھٹوزرداری کے چاہنے والوں کا شہرہے، بڑی تعدادمیں اہلیان کراچی نے باغ جناح پہنچ کر پاکستان پیپلزپارٹی سے اپنی والہانہ محبت کا اظہارکردیاہے،،کراچی بلاول بھٹوزرداری کا قلعہ ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی ضلع سائوتھ کے رہنمایوسف ناز، نعیم میمن،ساجد شاہ ودیگر نے پی ایس110کے 60بسوں پر مشتمل قافلے کی باغ جناح آمد کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جلسے میں یوسی 24اور25سے عاطف نورانی، نویدبھایا ،شاہدخان ودیگر کی قیادت میں چھ بسوں پر مشتمل قافلہ بھی شریک ہوا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے عاطف نورانی نے بتایاکہ کراچی کے تمام علاقوں سے آج پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے جلسے میں شریک ہورہے ہیں۔آج کا کامیاب جلسہ ایک عظیم تاریخ رقم کردے گا۔جیالوںنے بتادیاہے کہ کراچی کل بھی بھٹوکا تھاآج بھی کراچی بھٹوکاہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن پی پی پی مخالفین کے لئے آپریشن کلین اپ ثابت ہوگا،بلاول بھٹوزرداری اگلے وزیراعظم پاکستان ہوں گے۔