سپریم کورٹ نے ایئربلیو طیارہ حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کومعاوضے کو ادائیگی سے متعلق کیس میں 136 متاثرین کو دیئے گئے معاوضے کی تفصیلات طلب کرلیں

اتوار مئی 18:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں نجی فضائی کمپنی ایئربلیو کے طیارے کے حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کومعاوضے کو ادائیگی سے متعلق کیس میں 136 متاثرین کو دیئے گئے معاوضے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

سماعت کے دورا ن ایئربلیوکے وکیل نے متاثرین کو جاری امدادی چیک پیش کئے اور موقف اپنایا کہ شہید ہونے والی142 افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جا چکاہے جبکہ باقی 10 متاثرین کے چیک عدالت میں جمع کر ادئیے ہیں۔ متاثرین کو فی کس 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت متاثرین کو صرف امداد ہی نہیں بلکہ مارک اپ بھی دلوائے گی۔ بعد ازاںکیس کی مزید سماعت جون کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔