شاہراہ فیصل پر کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی

اتوار 13 مئی 2018 18:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) کراچی میں شاہراہ فیصل پر تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی، حادثے کے باعث آگ لگ گئی، آگ کی وجہ سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل، ایئر پورٹ جانے والے روڈ پر لال کوٹھی کے قریب تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے باعث کار میں آگ لگ گئی، ریسکیو کے مطابق کار میں سوار تین افراد آگ سے جھلس کر زخمی ہوگئے جن میں سے ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔

فائر بریگیڈ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ کو بجھا دیا، بعد میں ٹریفک پولیس نے پہنچ کر گاڑی کو مشینری کی مدد سے روڈ سے ہٹا دیا، حادثے سے متاثرہ افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا