اسلامی جمہوری اتحاد کے زیر اہتمام ختم نبوت زندہ باد کانفرنس کا انعقاد

اتوار 13 مئی 2018 18:50

لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) اسلامی جمہوری اتحاد (آئی جے آئی) کے زیر اہتمام جامعہ عمر گلبرگ لاہور میں ختم نبوت زندہ باد کانفرنس مجلس احرار اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں محمد اویس کی صدارت میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوری اتحادکے سربراہ مولانا زبیر احمد ظہیر، ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان، تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت کے امیرپیر سید ولی اللہ شاہ بخاری، دارالعلوم حنفیہ لبرٹی کے مہتمم علامہ شعیب الرحمن، جے یو آئی کے راہنما قاری محمد منسوب رحیمی، چاروں مسالک اتحاد علماء کونسل کے راہنما مولانا محمد حنیف حقانی اورحافظ عمر ممتاز اعوان نے کہا کہ اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت پر غیر مشروط طور پر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے جس پر دین اسلام کی پوری کی پوری عمارت قائم کھڑی ہے اور اس عقیدہ ختم نبوت میں معمولی سی لچک یا جھول انسان کو ایمان کی رفعتوں سے گراکر کفر کی پستیوں میں پٹک دیتی ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے مطالبہ کیا کہ قادیانی فتنہ کی ریشہ دوانیاں روکی جائیں جو دینی و آئینی ذمہ داری ہے حکومت 1973ء کے متفقہ اسلامی آئین میں فتنہ قادیانیت کے تدارک کیلئے کی گئی قانون سازی اور امتناعِ قادیانیت ایکٹ پر موثر و مکمل عملدرآمد کرکے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ یقینی بنائے جو اسکا فرض منصبی ہے۔

متعلقہ عنوان :