گورنر پنجاب کی سروسز ہسپتال آمد،وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی

اتوار 13 مئی 2018 18:50

لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے اتوار کو سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے احسن اقبال کے بیٹے سے بھی ملاقات کی اور نیک تمنائوںکا اظہا ر کیا۔احسن اقبال کے بیٹے نے گورنر کو بتایا کہ ان کے والد تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔