سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی سی پی این ای کی نومنتخب کابینہ کومبارکباد

اتوار مئی 18:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان سنیٹر انوار الحق کاکڑ نے سی پی این ای کی نومنتخب کابینہ کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی این ای اخباری صنعت اور اس شعبہ سے وابستہ افراد کو اپنے جائز مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے ایک بیان میں نو منتخب کابینہ کے صدر عارف نظامی سینئر نائب صدر اتمان شاہد ، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے انتخاب کو ملکی صحافت کے لئے نیک شگون قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :