محمد بلال خان کاکڑ کی عارف نظامی کو سی پی این ای کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 13 مئی 2018 18:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) وزیراعلی بلوچستان کے معاون خصوصی براے اطلاعات محمد بلال خان کاکڑ نے سینئر صحافی عارف نظامی کوکونسل آف پاکستان نیوز پیرایڈیٹرز (سی پی این ای) کا صدر، جبار خٹک کو جنرل سیکرٹری اوردیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی این ای ملک میں شاندار صحافتی روایات کی امین ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ، صحافتی اقدار کی پاسداری اور عوام کو باشعور بنانے میں سی پی این ای نے بطور ادارہ فعال کردار ادا کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت ملک میں میڈیا کی آزادی اور معیاری صحافت کے فروغ میں سی پی این ای سے بھر پور تعاون کریگی۔انہوں نے امید ظا ہر کی کہ نو منتخب عہدیداران صحافت کے شعبے کی بہتری اور میڈیا صنعت کی فلاح و بہبود کے لئے صحافتی برادری کی توقعات پر پورا اتریں گی-