نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات کے تعلیم پرمثبت اثرات مرتب ہونگے، کنٹر ولر بلوچستان بورڈ کوئٹہ

اتوار 13 مئی 2018 18:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) کنٹر ولر بلوچستان بورڈ کوئٹہ سید عباداللہ شاہ غر شین نے انٹر میڈ یٹ کے امتحانی مراکز کلی اسماعیل سینٹر ل ہائی سکول نمبر 2کا دورہ کیا جہاں امتحانات خوش اسلوبی سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں پر یکٹیکلز کا سلسلہ بھی جاری ہے تمام امتحانی مراکز میں پر یکٹیکلز کا شیڈول بھجوادیا گیا ہے اگر طلبا ء کو اس حوالے سے کوئی شکایت ہوتو بورڈ آفس کے متعلقہ عملے سے رابطہ کریں بورڈ کا متعلقہ عملے دوران امتحان چھٹی کے دن بھی ڈیوٹی پر موجو دہوتا ہے نقل کی روک تھام کیلئے جو اقدامات کئے گئے تھے اس کے یقینامعیار تعلیم پرمثبت اثرات مرتب ہونگیں۔

متعلقہ عنوان :