وادی نیلم کے نالہ جاگراں کا پل ٹوٹنے سے 40طلباء نالے میںڈوب گئے

ریسکیو ٹیموں نے 3افراد کی لاشیں نکالا کر 6افراد کو ڈوبنے سے بچالیا،31 طلباء کی تلاش جاری

اتوار 13 مئی 2018 18:50

وادی نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) وادی نیلم کے نالہ جاگراں کا پل ٹوٹنے کے نیتجے میں میڈیکل کالج کے 40طلباء نالے میں گر کرڈوب گئے جن میں سے ریسکیو ٹیموں نے 3افراد کی لاشیں نکالا کر 6افراد کو ڈوبنے سے بچالیا31طلباء کی تلاش کا عمل جاری ہے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے کنڈل شاہی میں نالہ جاگراں پر میڈیکل کالج کے لڑکے اور لڑکیاں سلفیاں بنارہے تھے کہ اچانک نالے کا پل ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں پل پر کھڑے 40طلباء نالے میںگر کر پانی کے تیز بہاؤ میں ڈوب گئے جس کے بعد فوری علاقہ مکینوں اور ریسکیو ٹیموں نے ڈوبنے والے افراد کو بچانے کا عمل شروع کیا تو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر 3افراد کی لاشیں نکالا کر 6افراد کو ڈوبنے سے بچالیا جبکہ باقی 31طلباء کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے واقع کی بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مزید سیاحوں کو نالہ جاگراں کی طرف جانے سے روک لیا

متعلقہ عنوان :