Live Updates

نواز شریف جدید دور کے میر جعفر ہیں،عمران خان

اتوار 13 مئی 2018 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف جدید دور کے میر جعفر ہیں غلط کام اور اپنی کرپشن چھپانے کے لیے نواز شریف ملک کے اداروں کو تباہ کررہے ہیں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میر جعفر نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر برطانوی حکومت سے ملکر عوام کو غلام بنایا اب نواز شریف پاکستان کے خلاف مودی کی زبان بول کر ملک کے اداروں کو تباہ اور ملک مین انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں نواز شریف کی اصلیت قوم کے سامنے واضح ہوچکی ہے وہ قوم کا مستقبل داؤ پر لگارہے ہیں انہوں نے کہا کہ نوازشریف تب کیوں نہیں بولے جب یہ خود اقتدار میں تھے تب ان کو یہ باتیں کیوں یاد نہیں آئی جبکہ نواز شریف کی کٹھ پتلی حکومت آج بھی اقتدار میں ہے عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ پر اتر آئے ہیں کیونکہ ان کی تو ساری دولت اور اولاد بیرون ملک مقیم ہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات