نواز شریف سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک دشمنوں کے ساتھ ملکر یہ کھیل کھیل رہے ہیں ،فواد چوہدری

اتوار 13 مئی 2018 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک دشمنوں کے ساتھ ملکر یہ کھیل کھیل رہے ہیں نواز شریف کے ملکی سالمیت کے خلاف بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے نجی ٹی وی پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یہ سب کچھ کیا جارہا ہے اور ملک کے اداروں کو بدنام کرنے کی گھناونی سازش ہورہی ہے نواز شریف کا ایسے بیان دینے کا مقصد یہ ہے کہ ان کے خلاف تحقیقات کو روک دیا جائے اور انہیں کرپشن کرنے کی آزادی دی جائے ایسے بیان سے روہ اداروں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کے احتساب کو ختم کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بیان پر بھارت سے کل سے شور مچا ہوا ہے کہ نواز شریف نے مان لیا کہ بھارت حملوں میں پاکستان ملوث تھا